شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں جی ٹی روڈ پر بنگلہ پلی کے قریب ٹرک اور ٹرالر میں تصادم ہوا ہے، حادثے کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں مریدکے کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک ٹرالر سے ٹکراکر گرین بیلٹ سے بھی ٹکرا کر الٹ گیا۔
جس کے باعث ڈرائیورسمیت ٹرک میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عدنان، عبدالولی اور رفاقت شامل ہیں، لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ہے۔