کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد ڈاک خانے کے قریب بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ہے۔
احتجاج کے دوران سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ لیاقت آباد ڈاک خانہ اور اطراف کے علاقوں صبح 8 بجے سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث علاقہ مکین گھروں سے نکل آئے اور سڑک پر آگ جلا کر بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران لیاقت آباد جانے والے راستے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔