پوٹھوہار آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ایک خوبصورت مشاعرہ منقبت منعقد کیا گیا

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی : پوٹھوہار آرٹس کونسل کے زیر اہتمام امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کے جشن ولادت کے سلسلہ میں ایک خوبصورت مشاعرہ منقبت منعقد کیا گیا جس میں راولپنڈی ڈویژن مختلف شہروں سے کثیر تعداد میں شعراء نے شرکت کی۔

مشاعرہ کی صدارت بزرگ شاعر سید نصرت زیدی نے کی۔ مہمان خصوصی نسیم سحر جبکہ مہمان اعزاز وفا چشتی تھے۔خانۂ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل محمد اکبری بھی خصوصی طور پر مشاعرہ میں شریک ہوئے۔مشاعرہ کے بانی اور پوٹھوہار آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر جنرل پیر عتیق احمد چشتی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔

مشاعرہ کا آغاز قاری محمد ممتاز نعیمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جن شعرائے کرام نے بارگاہِ امیر المومنین میں منقبت کا ہدیہ پیش کیا ان میں سید نصرت زیدی(صدر مشاعر)، نسیم سحر(مہمان خصوصی)، وفا چشتی(مہمان اعزاز)، پیر عتیق احمد چشتی(بانی و ناظم مشاعرہ)، جمیل یوسف، سید ثاقب اکبر، سید ضیاء الدین نعیم، انجم خلیق، میاں تنویر قادری، شیدا چشتی، شمشیر حیدر،آفتاب ضیائ، عبدالقادر تاباں، محمد نصیر زندہ،اصغر عابد،فرحت عباس، سائل نظامی، علی قسور خلیق، جنید نسیم سیٹھی، سید تنویر حیدر،طاہر یاسین طاہر اورناصر علی ناصر شامل ہیں۔