شجاع آباد (جیوڈیسک) شجاع آباد میں شوہر کے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی ، شوہر نے بھی خودکشی کر لی۔
گزشتہ روز راجہ رام کے علاقے میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نصیر احمد کے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون آج نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی ، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ بیٹی شہلا کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ شوہر نصیر احمد نے بیوی وزیراں بی بی کی ہلاکت کی خبر سن کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔
نصیر کو نیم بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا ۔ ڈاکڑز نے نصیر احمد کو نشتر ہسپتال ریفر کر دیا جو راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ نصیر احمد نے اپنے ساری جائیداد اپنی بیوی وزیراں کے نام کر دی تھی جبکہ وزیراں نے شوہر کی طرف سے دی گئی اپنی ساری جائیداد محمد رمضان نامی شخص کے نام کرا دی تھی۔ نصیر احمد کو شک تھا کہ وزیراں کے محمد رمضان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے نصیر احمد نے بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک کر خود کشی کر لی۔