بغداد (جیوڈیسک) عراق نے اقوام متحدہ میں درخواست دی تھی کہ اسکے ثقافتی ورثے کو داعش کے ہاتھوں تباہ ہونے سے بچانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔
داعش نے تاریخی شہر نمرود کو تباہ کرنے کے بعد دو ہزار برس پرانے شہر حطرا پر حملہ کر دیا ہے اور ایک ویڈیو جاری کی ہے جسمیں موصل کے عجائب گھر میں مجسمے اور دوسرے نوادرات کو تباہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عراق کے ایک وزیر کا کہنا ہے امریکا نے اگست سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کر رکھی ہے لیکن تاریخی ورثے کو بچانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔