مصطفی آباد للیانی (محمد عمران سلفی) پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب نے 15مئی 2015 کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں سعودی عرب کے کیپیٹل الریاض سمیت پانچ شہروں، حائل ، رماح، مزاحمیہ اور قصیم میں سے بلامقابلہ 4پوزیشن جس میںسٹی صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کی پوزیشنوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سنٹرل ریجن سعودی عرب میں مجموعی طور پر 4پوزیشن پر الیکشن کرائے گئے جس میں ریاض شہر سے صدر عبدالقیوم خان، نائب صدرسید فیاض گیلانی، جنرل سیکرٹری عمراء خان، انفارمیشن سیکرٹری نورالوہاب، حائل سٹی سے صدرجمیل گجر ، نائب صدرمحمد ارسلان ، جنرل سیکرٹری سید ملوک اورکزی، انفارمیشن سیکرٹری مرزا منور، رماح سٹی سے صدر جمیل خان، نائب صدرہدایت اللہ ، جنرل سیکرٹری شاہ خالد ، انفارمیشن سیکرٹری یار محمد، مزاحمیہ سٹی سے صدرعلی رحمان، نائب صدرحبیب الرحمن، جنرل سیکرٹری علیم خان، انفارمیشن سیکرٹری سعید اللہ خان، قصیم سٹی سے صدرسعید احمد، نائب صدرتنویر حسین ، جنرل سیکرٹری اظہر محموداور انفارمیشن سیکرٹری کمال خان قرار پائے۔ تما م عہدیداروں جن میں ریاض شہر کے صدر عبدالقیوم خان، نائب صدر سید فیاض گیلانی، جنرل سیکرٹری عمراء خان اور انفارمیشن سیکرٹری نورالوہاب نے اپنی کامیابی کو نظریے کی ، جمہوریت کی ، کارکنوں کی اور پارٹی کی کامیابی قرار دیا۔
کہا کہ ہم خلوص نیت کے ساتھ پوری کوشش کریں گے کے پارٹی کو فعال بنایا جائے اور جتنا ہوسکا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سوشل اور ویلفیئر کام کرسکیں اور اس کے علاوہ سعودی عرب میں رہتے ہوئے اس طرح کام کریں کے اُس کا فائدہ نا صرف پارٹی کو بلکہ پاکستان کو بھی ہو۔ کارکنوں نے عمران خان کے اس اقدام کر بھرپور سراہا اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے کر ثابت کردیا کہ حقیقی جمہوریت اور تبدیلی اس طرح ممکن ہے کہ کارکن اپنے مرضی کے انتخاب سے اپنی قیادت کو چنے اور اُس پر اعتماد کریں۔
اس موقع پر OIC(Overseas Internation Chapter)کے نمائندے احمد رضا علوی نے تمام عہدیداروں کو مبارک باد دی اور کہا کے پارٹی نے کارکنوں نے بھرپور اظہار پر سعودی عرب میں تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر پارٹی الیکشن کروا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو ہر قسم کے شہر ی اور پاکستانیوں کو یہ پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جس سے آپ منتخب ہو کر آگے آکر پاکستان میں اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ سکتے ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اور اسکے ساتھ ساتھ تمام پیڈ ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے انٹر اپارٹی الیکشن میں بھر پور کردار ادا کیا۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126