لاہور (جیوڈیسک) رانا ثناء اللہ کو وزیر قانون اور ڈاکٹر عائشہ غوث کو وزیر خزانہ کے قلمبندان سونپ دیئے گئے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، صوبائی وزراء اور پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی۔
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے دونوں وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے تک رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔
گزشتہ ہفتے جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جاری کی جس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیراعظم نواز شریف اور رانا ثناء اللہ کو بری الزمہ قرار دیدیا گیا تھا۔