پیرمحل کی خبریں 30/05/2015

Speech Pir Mahal

Speech Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) ڈی ایس پی کمالیہ کا سنی رضوی جامع مسجد غلہ منڈی میں کھلی کچہری، لوگوں کے مسائل سنے۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی کمالیہ حاجی جاوید انور سنی رضوی جامع مسجد غلہ منڈی پیرمحل میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے۔کھلی کچہری میں عالم گیر مجاہد کی طرف شہر میں منشیات فروش سر عام گھومتے ہیں دکانوں پر آتش بازی کا سامان فروخت کیا جاتا ہے۔دوسرے لوگوں نے بتایاکہ گائوں میں رکشائوں اور ریڑھیوں پرسامان فروخت کرنے والے لاڈو اسپیکرکا استعما ل کرتے ہیں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے تھانہ پیرمحل ایس ایچ او اختر سعید کو فوری عوامی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ہدایت جاری کی تاکہ ایسے افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔حاجی جاوید انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں، ظلم کے خلا ف آواز بلند نہ کرنا بھی ایک جرم ہے اس سے معاشرے میں برائیاں جنم لیتی ہیں۔آپ لوگوں ان برائیوں کے خاتمے کے لئے ہمارے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فریضہ ہے جس کی ادائیگی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں قیام امن کے لیے شہری بھی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ سائلین کی فوری دادرسی کی جائے اور انہیں کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنے فرائض دیانت داری سے سرانجام دیں اور ظالم کے خلاف کارروائی کے دوران کوئی سیاسی دباؤ ہرگز قبول نہ کریں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پیرمحل چوہدری اختر سعید، ریڈر ڈی ایس پی رانا محمد جہانگیر ،مولانا نعیم الدین رضوی، میاں اسد حفیظ، امجد سعید ، بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل کا اچانک رات کے وقت سول ہسپتال پیرمحل دورہ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب نے رات10 بجے اچانک سول ہسپتال کا دورہ کیا، ایمر جنسی اور ہسپتال کے دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا ،حالات سے آگاہی حاصل کی انہوں نے ہسپتال میں ملازمین کی حاضری اور ادویات کا ریکارڈ چیک کیا ایمر جنسی میں مو جود ادویات کی تفصیلات طلب کی اور سٹاک رجسٹرچیک کیا۔ڈاکٹر ہارون نے بتایا کہ ہسپتال میں ایمر جنسی کے لیے ادویات کی کمی نہیں ہے انہوں نے بہترین انتظامات پر MSڈاکٹرہارون کو شاباش دی اور کہا کہ ہسپتال ہرلحاظ سے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہا ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہیے۔۔ اگر مجھے کوئی بھی شکایت ملی تو میں کسی کو معاف نہیں کرونگا اور ایمانداری سے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔