ٹنڈوآدم (کامران انصاری) مرکزی جامع مسجد ٹنڈوآدم سے متصل محکمہ اوقاف کی دوکانوں میں قائم بریانی و برگر کی دوکان کو بڑا کرنے کے غرض سے مسجد کا پلر کو تراش کر بلڈنگ کو نقصان پہنچانے کوشش، تفصیلات کے مطابق مرکزی جامع مسجد ٹنڈوآدم سے متصل ایم۔اے۔جناح روڈ پر محکمہ اوقاف کی دوکانوں میں قائم بریانی و برگر شاپ والے نے اپنی دوکان کو بڑا کرنے کے غرض سے مسجد کے ستون کو تراش کر بلڈنگ کو نقصان پہنچانے کوشش کے گئی جس پر چیئرمین R.P.C جامع مسجدنے دوکاندار کو تنبیہ کی اور مسجد کو نقصان پہنچا نے سے روکا تو داکاندار نے کہا کہ یہ مسجد کی دیوار نہیں بلکہ ہماری دیوار ہے۔
بعد ازاں چیئرمین R.P.C نے اس واقع کی اطلاع مینیجر اوقاف نواب شاہ کو دی مینیجر نے خو د ٹنڈوآدم پہنچنے اور واقع کے خلاف کاروائی کرنے کا کہا مگررات تک کوئی سرکاری آفیسر جائے وقوع پر نہیں آیا جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوکاندارنے راتوں رات مسجد کا تراشہ ہو ئے حصہ پر پلستر کروا دیا۔
نیشنل پریس کلب کی طرف سے جب دوکاندارسے رابطہ کیا تواس نے کہا کہ میں نے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں کیا مسجد کا ستون جس طرح پہلے تھا اب بھی ویسا ہی ہے یاد رہے کچھ روز قبل انکروچمنٹ سیل نے اس دوکان کوانکروچمنٹ قائم کرنے پر مسمار کر دیا تھا۔