بدین (عمران عباس) تین دن قبل بدین شہر کی مشہور درگاھ شاھ قادری کے قریب سے اغواہ ہونے والی لڑکی میرا اور اس کی چھوٹی بہن کے والد کا اپنی برادری کے ہمرا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، تین دن گذرنے کے باوجود پولیس ایف آئی آر درج کرنے کے لیئے تیار نہیں، لڑکی کا والد سکھیو بھیل۔۔.
بدین شہر کی مشہور درگاھ شاھ قادری کے قریب بھیل برادری کی نوجوان بیٹی میرا اور اس کی چھوٹی بہن امینہ شہر سے چھوڑیاں بیچ کر واپس اپنے گھر کی طرف لوٹ رہی تھیں کہ ٹوڈی کار میں موجود تین نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد لڑکیوں کو اغواہ کرلیا جس کے بعد اس والد سکھیو بھیل اور اس کے بھائی جعفر بھیل نے بدین کے سٹی تھانے جاکر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے ان کی ایف آئی آر درج کیئے بنا ہی واپس لوٹا دیا۔
بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سکھیو بھیل، جعفر بھیل، پنہوں بھیل، جانی بھیل، جمعوں انصاری اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ آج تین دن گذرچکے ہیں اور ہماری بچیوں کو کوئی پتہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جب میرا اغواہ ہوئی تھی تب ہم سمجھے کہ چھوٹی بیٹی امینہ گھر پر ہے جسکا ہمیں بعد میں پتہ چلا کہ وہ بھی میرا کے ساتھ تھی پولیس تھانے میں جاتے ہیں تو ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی، انہوں نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ اغواہ کرنے والوں اور جہاں پر لڑکیوں کو رکھا گیا ہے۔
اس جگہ کی نشاندھی کے باوجود بھی پولیس کوئی ایکشن نہیں لے رہی ہے، دوران احتجاج بدین سٹی پولیس کے انچارج نے آکر مظاہریں سے بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ ہمارے ساتھ چلیں آپ کی ایف آئی آر درج کی جائے گی لیکن مظاہریں نے ان کے ساتھ جانے سے صاف انکار کریا اور کہا کہ یہ ہمیں یہاں سے منتشر کرنے کے بہانے ہیں جب تک کوئی بالا افسر نہیں آتا ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔۔۔