خیبر پختو نخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے جھٹکے، شدت 6 ریکارڈ

KPK Earthquakes

KPK Earthquakes

پشاور (جیوڈیسک) مردان، غذر اور مالاکنڈ ڈویژن سمیت گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے مختلف علاقوں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان اور چین کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی 95 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6 ریکارڈ ہوئی۔