اسلام آباد (جیوڈیسک) وزيراعظم محمد نواز شريف نے دہشت گردی اور شدت پسندی كو بڑے چيلنج قرار ديتے ہوئے دشمنوں كے مذموم عزائم كو ناكام بنا كر پاكستان كو محفوظ اور خوشحال بنا نے كے عزم كا اعادہ كيا ہے اوركہا كہ پاكستان مخالف كسی بھی قسم كی سرگرميوں كو روكنے كيلئے تمام ممكنہ اقدامات اٹھائيں گے۔
وزيراعظم نواز شريف نے ان خيالات كا اظہار گذشتہ روزچيف آف آرمی اسٹاف جنرل راحيل شريف كے ہمراہ آئی ايس آئی ہيڈ كوارٹرز كے دورے كے موقع پر كيا ڈی جی آئی ايس آئی نے وزيراعظم نواز شريف اور آرمی چيف جنرل راحيل شريف كو ملک كی اندرونی اور بيرونی سكيورٹی كی صورتحال اور دہشت گردی كے خلاف جاری آپريشن كے بارے ميں بريفنگ دی۔
جب کہ اس دوران حال ہی ميں كامياب انٹيلی جنس كی بنياد پر كئے جانے والے آپريشنز، دہشت گردی كی متعدد كوششوں كو ناكام بنانے اور ملک بھر ميں دہشت گرد وں كے نيٹ ورک كے خلاف آپريشن پر بھی تبادلہ خيال كيا گيا۔