سانحہ مستونگ میں قیمتی جانوں کا ضیاع انسانی المیہ ہے۔ نعیم کھوکھر

karachi

karachi

کراچی (استاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے سانحہ مستونگ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے اسے وطن اور انسانیت کے دشمنوں کی گھنائونی اور اندوہناک کاروائی قرار دیا ہے معصوم لوگوں کو مسافر بس سے اغوا کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارنا کھلی دہشت گردی ہے۔

اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے نعیم کھو کھر نے سانحہ پر افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری اس دلسوز سانحہ پر افسردہ اور دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتی ہے۔

نعیم کھو کھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ میں ملوث عناصر کا کھوج لگا کر مجرموں کو کیفر کرادر تک پہنچایا جائے اور پاکستان بھر میں ہائی ویز پر مسافر بسوں کی حفاظت کے حوالے سے موثر انتظامات کئے جائیں ۔ تاکہ سانحہ مستونگ جیسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔