مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 31/5/2015

Choudhary Usman Ali

Choudhary Usman Ali

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کوئلے کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا مسلم لیگ ن کی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت کوئلے اور سولر پروجیکٹس کے ذریعے انرجی مکس کے عمل کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ توانائی کے بحران کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ کان کنی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اوّلین ترجیح ہے۔ توانائی کی بچت کیلئے اقدامات اٹھانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن کے جزل سیکرٹری سعید احمد بھٹی، چوہدری عثمان علی نائب صدرمسلم لیگ ن myoسٹی قصور، عامر سلطان مدنی، نوید رشید ملک ودیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے جس کی ایک بڑی وجہ توانائی کی پیداوار کیلئے روایتی ذرائع پر انحصار ہے لہذا توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا بہت ضروری ہے آج دنیا میں تقریباً چالیس فیصد بجلی کوئلے سے پیدا کی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں یہ پیداوار ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، چین، روس ، پولینڈ اور چیک ریپبلک میں 80 ہزار میگاواٹ بجلی زیر زمین کوئلے کو گیس میں تبدیل کرکے پیدا کی جارہی ہے لہذا ہمیں بھی ایسے ہی اقدامات اٹھانا ہونگے۔ توانائی کا بحران پاکستان کی معاشی نشوونما کو متاثر کررہا ہے لہذا توانائی کے متبادل ذرائع کو ہر قیمت پر فروغ دینا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Saeed Ahmad Bhatti

Saeed Ahmad Bhatti

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان میں اصلی جمہوریت صرف اور صرف اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے جو پاکستان تحریک انصاف نے صاف اور شفاف الیکشن کرواکر ثابت کردیا ہے کیونکہ نیا پاکستان عوام سے وعدوں کی تکمیل سے ہی بن سکتا ہے،دھاندلی کا شور مچانے والے کرپشن کے بے تاج بادشاہ جو نیا پاکستان اور تبدیلی کے خلاف مک مکا و اتحادی ہیں سارا دن غنڈا گردی کرتے رہے اور پولنگ اسٹیشنوں پرحملے کرنے والے الیکشن کا ٹائم ختم ہوتے ہی الزام تراشیوں پر اُتر اے ،دھاندلی کا شور مچانے والوں کو عوام کے ہاتھوں عبرت ناک شکست تسلیم کر لینی چاہئے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیاراہزار کے قریب حلقوں میں سے صرف تیس سے چالیس حلقوںمیںشکایات اگرہیںبھی توچھ جماعتوں کے اتحادی نشان دہی کریں ہم ان پر دوبارا سے الیکشن کروا دیتے ہیں جیسے چیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان صاحب نے کہا اگر شکایت والے حلقوں میں ری الیکشن سے تحریک انصاف کے انصافین ہار جاتے ہیں تو ہم ان پر مقدمات بنا کر جیلوں میں ڈالیں گے مگر ملک کو تبا ہ و برباد کرنے والے اور کرپشن کے اتحادی جب بھی اپنی شکست دیکھتے ہیں آپس میں مک مکاو الی سیاست شرع کردیتے ہیں

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126