امریکہ میں مسخ شدہ چہرے کے حامل شخص کو مردہ نوجوان کا چہرہ لگا دیا

Face transplant recipient Richard Norris

Face transplant recipient Richard Norris

ورجینیا (جیوڈیسک) امریکہ میں طبی تاریخ کا ایک اہم واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسخ شدہ چہرے کے حامل شخص کو ایک مرنے والے نوجوان کا چہرہ لگا دیا گیا ہے۔ ورجینیا کے رہائشی رچرڈ نورس کا چہرہ فائرنگ کے ایک حادثے کے دوران بری طرح مسخ ہوگیا تھا

انہیں میری لینڈ کے ایک آپریشن میں رچرڈ کونیا جبڑا، نئے دانت ، زبان کے نئے عضلات اور اعصاب لگائے گئے۔رچرڈ نورس آپریشن کے بعد جوشوا کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرنے کےلیے انہیں اپنے گھر میں دعوت دی۔ اس موقع پر اس وقت جذباتی منظر دیکھنے میں آیا جب جوشوا کی بہن نے رچرڈ کے چہرے میں اپنے بھائی کی مشابہت دیکھتے ہوئے بے ساختہ اپنا ہاتھ رچر ڈ کے چہرے کی جانب بڑھاتے ہوئے کہا ’اگر تمہیں برانہ لگے تو کیا میں اسے چھو سکتی ہوں‘ اور چہرہ چھونے کے بعد وہ حیرت سے بولی واہ یہ تو وہی چہرہ ہے جس کے ساتھ مل کر میں بڑی ہوئی ہوں۔ جوشوا کی ماں نے کہا ہے کہ مجھے رچرڈ میں اپنا بیٹا نظر آتا ہے۔ اس کے کچھ خدو خال تو بلاشبہ وہی ہیں جو میرے بیٹے کے تھے۔ ہم وہ مشابہت دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خوش ہیں کہ ہم کسی کی مدد کے قابل ہوسکے۔ اگرچہ ہمیں اپنے بیٹے کی موت کی صورت میں بہت بڑا نقصان ہوا لیکن ہم اپنے بیٹے کا فائدہ کسی اور کو پہنچا پائے یہ بہت خوش کن ہے۔رچرڈ نورس خود بھی ایک بہادر شخص ہیں کیونکہ ڈاکٹروں نے ان کا چہرہ صحیح طریقے سے ٹرانسپلانٹ ہونے کے امکانات کو نصف نصف بتایا تھا اور دوسری صورت میں انہیں جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑ سکتے تھے۔

Source: BBC Update

Richard

Richard

Richard

Richard

Richard

Richard

RICHARD NORRIS

RICHARD NORRIS