لاہور (جیوڈیسک) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم قدافی سٹیڈیم میں آخری ون ڈے کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ گئی ہے۔ قدافی سٹیڈیم سے علامہ اقبال ائیرپورٹ تک مہمان ٹیم کو سخت سیکورٹی مہیا کی گئی۔
زمبابوین ٹیم کی سیکورٹی میں پاک فوج، رینجرز، ایلیٹ فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ٹیم کی واپسی کے موقع پر لگائے گئے روٹ پر عام ٹریفک کے داخلے کو بند کر دیا گیا۔
وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے مہمان ٹیم کی موجودگی میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس اور انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔
ان کا کہنا تھا زمبابوے کی ٹیم کے کامیاب دورے سے پاکستان میں انڑنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔