کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے لوگر کے ایک سکول پر راکٹ کے حملے میں ایک ٹیچر اور دو طالبعلم ہلاک ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ راکٹ حملہ کس نے کیا ہے۔
ادھر امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے سی بی ایس ٹاک شو میں کہا گوانتا نامو بے سے رہا ہونے والے 5 طالبان کے مستقبل کے حوالے سے قطر کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
شاید انہیں افغانستان واپس بھیج دیا جائے۔ کیونکہ ان کی نقل و حرکت پر پابندی ختم ہونیوالی ہے۔ اب سوالات اٹھ رہے ہیں آگے کیا ہو گا لیکن میں یقین دلاتا ہوں اب وہ جنگجوانہ سرگرمیوں میں شرکت نہیں کرینگے۔