کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے اور ملکی سیاست میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری آج کراچی پہنچے گے جہاں ان کی آمد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ پاکستان آکر وہ ملکی سیاست میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حاصل ہونے والی نشستوں پر بلاول بھٹو زرداری نے سخت تشویش کا اظہار کیا اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کی قیادت وہ خود کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسوں کی قیادت کریں گے اور پیپلزپارٹی کو پنجاب میں دوبارہ مضبوط کرنے کے لئے بلاول بھٹو زرداری ناراض کارکنان اور ذمہ داران کو ایک مرتبہ پھر اکٹھا کریں گے۔