راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگروں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔
شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں فضائی حملوں میں 10 دہشتگروں کو ہلاک کر دیا گیا جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
ٰفضائی حملوں میں بڑی تعداد میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی سے قبل علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا۔ دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔