اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی بدانتظامیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف زبردست دھاندلی ہوئی بلکہ گزشتہ دھاندلیوں کے ریکارڈ بھی توڑ گئے۔
کسی انتخاب میں ایسی دھاندلی نہیں ہوئی جیسی کے پی کے میں ہوئی۔ الطاف حسین کا دنیا نیوز کے پروگرام ” سیاست ہے یا سازش” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔
خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے سے عوامی الیکشن تو نہ ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات فوری طور پر منسوخ کرکے دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔