پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کو عدالت نے ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور پر بیلٹ باکس اپنے قبضے میں لینے اور پولیس افسر پر بندوق تاننے کے الزامات پر 2 مقدمات درج کیے گئے۔ مقدمات درج ہونے کے45 گھنٹےبعد صوبائی وزیرنےاپنی رپائشگاہ پر پولیس کو گرفتاری دی ،جس کےبعد پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ خالد منصور کی عدالت میں انہیں پیش کیا۔
مقدمے کی سماعت کرتےہوئے مجسٹریٹ نے انہیں ایک مقدمے پر ضمانت پر رہا کر دیا۔ تاہم دوسرے مقدمے میں انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ دوسرے مقدمے میں بھی انکی ضمانت ہوجائیگی۔