کراچی (جیوڈیسک) سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ ایک ہفتے میں نئے چیف کا تقرر کیا جائے گا۔
سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے چیف احمد چنائے کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جس کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ان سے استعفیٰ لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ احمد چنائے نے ساڑھے تین سال تک بطور سی پی ایل سی چیف کے فرائض انجام دیئے جب کہ ان کی جگہ نئے چیف کا تقرر ایک ہفتے میں کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج ہی وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سی پی ایل سی آفس کو گورنر ہاؤس سے آئی جی پولیس کے آفس منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔