بالی ووڈ فلم پی کے چین میں بھی سپر ہٹ، 70 کروڑ کما لیے

PK

PK

بیجنگ (جیوڈیسک) عامر خان کی فلم پی کے کا جادو چینیوں کے بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے، پی کے نے چین کے چھیالیس سو سینما گھروں سے ستر کروڑ روپے اکٹھے کر لیے۔

بلاک بسٹر فلم دنیا بھر میں سات سو کروڑ روپے کما کر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی ہے۔

کامیڈی فلم میں عامر خان، انوشکا شرما اور سوشانت سنگھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔