پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوامیں جہاں دیگر سیاسی جماعتوں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات کو مسترد کیا ہے وہیں صوبائی حکومت میں شامل جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد نے بھی بلدیاتی انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا ہے۔
دونوں جماعتوں کی جانب سے کیا الزامات ہیں؟ جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے امیر پروفیسر ابراہیم نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دھاندلی کے لیے پولیس اور انتظامیہ کو استعمال کیا جبکہ الیکشن کمیشن کا کردار بھی قابل تعریف نہیں رہا۔