رحیم یارخان (جیوڈیسک) رحیم یارخان میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی، جس پر ورثا نے اسپتال کے سامنے احتجاج کیا ہے۔
اسپتال زرائع کے مطابق خانپور کے نجی اسپتال میں ڈلیوری کے دوران ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ورثا کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل ڈاکٹر نے بے ہوش کیا تھا، بچہ پیدا ہوگیا مگر خاتون کو ہوش نہیں آیا، بے ہوشی کی دوائی کی مقدار زیادہ دی ہے ، واقع کے بعد ڈاکٹر عملے سمیت اسپتال سے غائب ہو گیا ہے۔