ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر چوہدری محمد اسلم کے بھائی کی نماز جنازہ آبائی گاوں چک پرانا میں ادا کر دی گئی۔ سینکڑوں افراد کی شرکت تفصیل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم کے بھائی کا گزشتہ دنوں فرانس میں انتقال ہو گیا تھا ،ان کی میت آج بزریعہ پی آئی اے پاکستان پہنچ گئی جہاں ان کو آبائی گاوں میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں چوہدری طاہر زمان کائرہ ۔چوہدری اعجاز میانہ چک۔شیخ زاہد فیاض مرکزی نائب ناظم اعلی ادارہ منہاج القرآن۔ صدر پاک پریس کلب فرانس زاہد مصطفی اعوان ۔حسن ضیاء اعوان ۔نے بھی شرکت کی۔