تحریر : ندیم عباس ڈھکو ریسکیو 1122 پاکستان کا سب سے بہترین ادارہ ہے.جس کی خدمت کو چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوںتک سلام کرتے ہیںاور اس کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.اس کے آغازسے پہلے پاکستانی عوام کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تاتھا .مگر اس ادارے کے آغاز کے بعد پاکستانی عوام کو بہت سے فوائدحاصل ہوئے اور بہت سی انسانی زندگیوں کو بچانے میں مدد مل رہی ہے پہلے کسی بھی ایمراجنسی میں فوراً طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے بہت سی انسانی زند گیو ںکو کھو دیتے تھے.
مگر اب فوراًطبی امداد ملتی ہے.کال کے بعد فوراًادارے کی ٹیم وہاں ہوتی ہے. کچھ نادان لوگ جھوٹی کال کر کے اس ادارے کا ٹائم ضائع کرتے ہیں.خدا کے لیے ایسا مت کریں.آپکی غلط کال کی وجہ سے ہو سکتا ہے کوئی زندگی کی بازی ہار جائے اللہ نہ کرئے کبھی ایسا ہو…!!پلیز پلیز پلیز اس ادارے کا اک اک پل بہت قیمتی ہے اس کو ضائع مت کریں..
اس ادارے کے سب سٹاف کو پاکستان کی عوام سلام پیش کرتے ہیں..اور اس ادارے کوبنانے والے کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے.کاش اس ادارے کی طرح پاکستان کے سب ادارے کام کریں..سوچنے کی بات یہ ہے کہ ادارے بنتے کس سے ہیں؟ہم سب سے تو کیوں نہ ہم خود کو ٹھیک کریںاپنے اندر انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا کریںاور جب یہ جذبہ پیدا ہو گیا
Life
تو انشاء اللہ ہماری دنیا کے ساتھ آ خرت بھی کامیاب ہو جائے گی.زندگی نے اک دن ختم ہو تو جانا ہی ہے نہ جانے کب کس پل زندگی کی شام ہو جائے .خدا کے لیے اس زندگی کی شام ہونے سے پہلے اپنے اندر کے مرے ہوئے ضمیر کو زندہ کرو.آج جو معاشرہ ہم بنارہے ہیں کل کو اس کا حصہ ہماری آنے والی نسل بنے گی تو کیا آپ چاہتے ہیں
آپ کی آنے والی نسل اس معاشرے کا شہری بنے جس میںہر طرف قاتل وخارت’ خوف ،بھوک،پیاس،پریشانیاںہیں،کیا آپ نہیں چاہتے کہ آپ اور آپ کی آنے والی نسل ایک خوشحال اور با عزت معاشرے کا حصہ بنے؟؟؟؟ابھی وقت ہے پلیز اپنے مرے ہوئے اندر کے انسان کو زندہ کرو یہ وقت پھر لوٹ کر کبھی نہیں آئے گا..
ALLAH
کچھ پل اپنے کو دے کر ذرا سوچنا لازمی اگر میرے چند ٹوٹے پھو ٹے لفظوں سے کسی ایک کا بھی مرا ہوا ضمیر جاگ گیا تو میں سمجھوںگا میری محنت کا مجھے پھل مل گیا.اللہ ہم سب کو انسانیت کی خدمت کرنے کی تو فیق عطا فرمائے آمین.
تحریر : ندیم عباس ڈھکو 0322-5494228 nadeemdhako79@yahoo.com