پشاور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ تمام ایک دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے متفق ہو جاتی ہیں تو دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرادیا جائیگا۔
بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دھاندلی ہم نے نہیں کی ہمارے ساتھ ہوئی ہے، ہم تو خود مظلوم ہیں اور اب ہم جلد ہی وائٹ پیپر شائع کریں گے۔
ہماری درخواست کے باوجود فوج پولنگ اسٹیشنوں پر موجود نہیں تھی جسکی وجہ سے زیادہ بدنظمی اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔