بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے دریائے یانگ زے میں ڈوبنے والے بحری جہاز کے چھیاسٹھ مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں، تین سو ستر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
چین کے دریائے یانگ زے میں بحری جہاز کو ڈوبے تین روز ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے چھیاسٹھ لاشیں نکال لیں، جبکہ چودہ افراد کو زندہ بچایا جاسکا ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
تین سو ستر افراد تاحال دریا میں لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی زندہ رہنے کی امید نظر نہیں آتی، خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔