لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ اب غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پورےملک میں صنعتوں کیلئے بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ رمضان میں سحری اور افطاری کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔
خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار 15 ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 20 ہزار میگاواٹ تک ہے۔ شہروں میں اوسطاً 6 گھنٹے، دیہات میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔