اسلام آباد (جیوڈیسک) اعزاز چوہدری نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون اور محکمہ خارجہ میں امریکی حکام سے ملاقاتوں کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام یا جدید ٹیکنالوجی کو کسی دوسرے ملک کو فروخت یا منتقل کرنے کے بارے میں خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا کسی ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا پاکستان سعودی عرب یا کسی دوسرے ملک کو ایٹمی ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی سلامتی کے لیے ہے اور جوہری ہتھیاروں کو دہشت گردوں کی پہنچ سے محفوظ رکھے گا۔
اعزاز چودھری نے امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون میں فروغ کیلئے ناگزیر قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا وژن خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔