اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا میں ترقی کے تیز عمل نے قدرتی ماحول کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہو گا، متعلقہ ادارے ماحول کو نقصان پہنچانے والے عوامل پر نظر رکھیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور صنعتی ترقی کرہ ارض کے ماحول پر اثر انداز ہوئی جب کہ ترقی کے تیز عمل نے بھی قدرتی ماحول کو بری طرح متاثر کیا۔