کراچی (جیوڈیسک) موبائل فون کا استعمال زندگی کا لازمی جز بن چکا ہے گدھا گاڑی والے سے لیکر ملازمت پیشہ اور طلباء سمیت کاروباری طبقہ موبائل فون کا محتاج ہے۔
گزشتہ چند سالوں سے موبائل فون کے کاروبار کو تیزی سے فروغ ملا جس سے حکومت کو ٹیکس کی صورت میں خطیر رقم وصول ہوتی ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون پر سیلز ٹیکس دگنا کرنے کی تجویز دی گئی جسے کاروباری حضرات اور صارفین بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔
موبائل فون سیکٹر سے منسلک افرد کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنا بے معنی اقدام ہے ۔ حکومت کو ملک میں موبائل انڈسٹری کے قیام اور فروغ کیلئے اقدامات کرنے چائیے تھے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو کسی بھی سیکٹر پر مزید بوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیں۔