جا کے سسرال گوری
Posted on June 6, 2015 By Mohammad Waseem آپکی شاعری, شاعری
جاکے سسرال گوری بیوٹی کا خیال رکھنا
جا کے سسرال گوری بیوٹی کا خیال رکھنا
ساس ننند سے پرے پرے رہنا،پرے پرے رہنا
گالی، طعنے کچھ بھی نہ سہنا، کچھ بھی نہ سہنا
بن کے چونچال گوری، بیوٹی کا خیال رکھنا
جا کے سسرال گوری بیوٹی کا خیال رکھنا
فیشل لینا مہنگے پارلر سے، مہنگے پارلر سے
مینی پیڈی کیور کبھی کرنا نہ گھر سے، کرنانہ گھر سے
سیٹ رکھنا بال، گوری بیوٹی کا خیال رکھنا
جا کے سسرال گوری بیوٹی کا خیال رکھنا
کھانے میں کیا ہے پسند تجھے جاکے بتانا، جا کے بتانا
کرنا سلام دور سے کچن نہ جانا، کبھی کچن نہ جانا
بن کے جنجال گوری بیوٹی کا کیال رکھنا
جا کے سسرال گوری بیوٹی کا خیال رکھنا
رانی بن کے ٹھاٹ سے رہنا، ٹھاٹ سے رہنا
کپڑے لتے، چوڑی گہنا، سج کے رہنا، سج کے رہنا
حسن مثال گوری بیوٹی کا خیال رکھنا
جا کے سسرال گوری ،بیوٹی کا خیال رکھنا
آنکھوں میں بھر بھر کاجل ڈالنا، کاجل ڈالنا
مژگاں مسکارے سے تیکھی کرنا، تیکھی کرنا
حشر سامان گوری بیوٹی کا خیال رکھنا
جا کے سسرال گوری بیوٹی کا خیال رکھنا
دیکھ چنریا ٹھیرے نہ سر پہ، ٹھیرے نہ سر پہ
ناگن ذلفیں جھولیں کمر پہ، جھولیں کمر پہ
مستانی چال گوری ،بیوٹی کا خیال رکھنا
جا کے سسرال گوری ،بیوٹی کا خیال رکھنا
شوہر کے ہر وقت تم لتے لینا،لتے لینا
پاس آئے تو روٹھی رہنا، روٹھی رہنا
کرنا کمال گوری، سیاں بے حال رکھنا
جا کے سسرال گوری، بیوٹی کا خیال رکھنا
Miss Aaliya
تحریر : عالیہ جمشید خاکوانی