کوئٹہ: پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4 اہلکار جاں بحق، وزیراعظم کا اظہار افسوس

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت پولیس وین پر فائرنگ کی جب وین معمول کی گشت پر تھی۔

فائرنگ سے سب انسپکٹر علی محمد، ڈرائیور عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو سپاہی عبداللہ اور عطا ءاللہ کوئٹہ سول ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعے پر وزیراعظم نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بزدلانہ فعل قرار دیا۔

لواحقین سے تعزیت کے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے حکومت کے عزائم کمزور نہیں ہونگے، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے پر ہی دم لیں گے۔