داعش نے 10 طالبان کے سر قلم کر دیے، افغان فوج کا دعویٰ

ISIS

ISIS

کابل (جیوڈیسک) افغان فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے جنگجووں نے کم از کم 10 طالبان کے سر قلم کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ افغان فوج کی میڈیا کو غلطی سے جاری کی گئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان نے پاکستان کی سرحد سے متصل ضلع اچین میں حکومت کے زیرِ قبضہ علاقے پر حملہ کیا، جسے فوج نے پسپا کر دیا۔

فرار ہونے والے طالبان میں سے 10کو دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں نے پکڑ لیا اور بعد میں ان کے سر قلم کر دیے۔

افغان طالبان کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ افغانستان میں دولتِ اسلامیہ سرگرم ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے تین جنگجو فوج سے لڑائی میں مارے گئے۔