راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں سری لنکن ہم منصب سے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ اس موقع پر انہوں نے اپنے سری لنکن ہم منصب جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈسلوا اور سری لنکا کے نیول کمانڈر سے بھی ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سری لنکن آرمی چیف سے ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعلقات بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا جب کہ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کو سری لنکن فوج کے آپریشنل اورتربیتی پروگرام پربریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور سری لنکا میں امدادی کارروائیوں میں مدد پر پاک فوج کے سربراہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈسلوا کی دعوت پرسری لنکا میں موجود