اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ بجٹ سے روز مرہ کی اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ تنخواہ اور پینشن لینے والوں کی آمدن میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہوئی اور 5 سے 6 لاکھ سالانہ آمدنی والوں کا ٹیکس 3 فیصد کم کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لا قانونیت کی سیاست کو پروان چڑھایا جبکہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی۔ پرویز رشید نے کہا کہ بجٹ اعلان کے بعد قیمتوں، کرایوں اور بلوں میں استحکام سے عمران کی ہر تنقید کو بلاجواز ثابت ہوئی ہے۔ عمران خان کے تبصرے سے صاف لگتا ہے۔
بجٹ پڑھا نہیں یا سمجھا نہیں ۔ تحریک انصاف کے سربراہ بجٹ پر تبصرے سے پہلے بجٹ کو پڑھ لیں تو بہتر ہے۔