برلن (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق احتجاج میں شامل مظاہرین کی تعداد دو ہزار تھی جبکہ منتظمین نے یہ تعداد پولیس کے اندازوں سے دوگنا بتائی ہے۔
جی سیون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ دو دن سے جاری ہے اور منتظمین کے دعوے کے مطابق اس میں تیس ہزار کے لگ بھگ افراد شریک ہوئے۔ دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک کا سربراہی اجلاس آج سے جنوبی جرمن شہر ایلماؤ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کی سکیورٹی کے لیے سترہ ہزار جرمن پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ آسٹریا کے اضافی دو ہزار سکیورٹٰی اہلکار ضرورت پڑنے پر طلب کیے جا سکیں گے۔