لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کریگ کیزویٹر ناک اور آنکھ کی انجری کے باعث کاؤنٹی اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔
انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کریک کیزویٹر پچھلے سال جولائی میں ایک کاؤنٹی کرکٹ میچ کے دوران بال لگنے کے باعث اپنا ناک اور آنکھ زخمی کروا بیٹھے تھے۔ پلیئر نے کہا ہے کہ وہ اب خود کو کرکٹ کھیلنے کیلئے موزوں نہیں سمجھتے اس لئے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے 2010 میں ڈیبیو میچ کھیلا تھا اور ابھی تک اپنے ملک کی جانب سے 46 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔