کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کورنگی زون اور لانڈھی زون کو تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز محمد رفیق شیخ اور کورنگی لانڈھی زون کے بلدیاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کورنگی اور لانڈھی زون کو خوبصورت بنا نے کے حوالے سے ہدایت جاری کیں۔
بلدیہ کورنگی کی تمام شاہرائوں کی گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنانے کے اقدامات کئے جائیں انھوں نے مزید کہا کہ سینٹرل آئی لینڈ کی تعمیر ومرمت کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے سینٹرل آئی لینڈ میں نئے پودے لگائیں جائیں گھاس کو برابر کیا جائے۔
موقع پر موجود عوام ا لناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیہ کورنگی کی خوبصورتی کو قائم رکھنے میں اپنا اخلاقی کردار ادا کریں انتظامیہ اپنے عوام الناس کے بنیادی مسائل حل کرنے اور کورنگی کو خوب سے خوب تر بنانے میں شب و روز مصروف عمل ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا کہ بلدیہ کورنگی کی خوبصورتی میں اضافے کو یقینی بنا یا جائیگااور اطراف قائم تجاوزات اور دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے ساتھ صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔
بلدیہ کورنگی کے تحت پر جاری خصوصی صفائی مہم اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے انتظامات کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام لنک روڈ کے اطراف گرین بیلٹس روزآنہ کی بنیادوں پر صفائی اور پودوں کی افزائش کو یقینی بنایا جائے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ضلع کورنگی کی حدود میںتمام سینٹرل آئی لینڈ کو سرسبز اور خوبصورت بنا نے کے لئے فوری اقدامات کرے۔
اس موقع پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے محکمہ ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں سے کچرا کنڈیوں کو فوری ہٹا یا جائے اور کچرا کنڈیوں کی روزانہ کی بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ 12000 روڈ پر صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے۔