کولمبو (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اپنے 3 روزہ سری لنکا کے دورے کے دوران تعمیری ملاقاتیں کیں جب کہ آرمی چیف کے دورے سے پاک سری لنکا عسکری تعلقات بھی مستحکم ہوئے اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت کے ساتھ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس کا مقصد پاکستان میں امن اور استحکام لانا ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ ملٹری اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے سری لنکن فوجی افسروں سے خطاب بھی کیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکن فوج کی قربانیاں اورعزم قابل ستائش ہیں، ترقی اوراستحکام کے سفر میں اپنے سری لنکن بھائیوں کے ہم قدم ہیں۔