واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2012 میں ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان میری ہارف نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہم چاہتے ہیں کہ ملالہ پر حملہ کرنے کے ذمے داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، امریکی حکومت اس مقدمے کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس سے قبل بریفنگ کے دوران امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت اور پاکستان پر امن بات چیت شروع کرنے کیلیے زور دیا تاہم کسی ایک پر بات چیت کا عمل معطل کرنے کا الزام عائد کرنے سے گریز کیا۔