کراچی (جیوڈیسک) ایک کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے ملک کی موجودہ خراب معاشی صورتحال کا تقاضہ تھا کہ وفاقی حکومت زراعت کے شعبہ میں بھی آمدنی پر ٹیکس عائد کرتی لیکن ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی وڈیروں، جاگیرداروں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی قومی خزانے میں ملک کی مجموعی آمدنی کا 70 فیصد دیتا ہے لیکن ملکی ترقی کے لئے ایک ہزار 514 ارب روپے میں سے کراچی کیلئے محض 16 ارب کا ایک منصوبہ رکھا گیا ہے جو کراچی کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔