سیہون شریف (جیوڈیسک) سیہون شریف میں لال شہباز قلندر کے 763 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ سیہون شریف اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین عرس کی تقریبات میں موجود ہیں۔
شدید گرمی اور حبس سے آج بھی آٹھ زائرین جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ روز بھی آٹھ زائرین زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جن میں سے پانچ افراد شدید موسم کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ تین گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
جاں بحق افراد میں سے زیادہ کا تعلق پنجاب سے ہے جن کی میتں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔
دوسری طرف انتظامیہ نے دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت نہروں میں نہانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم اس کے باوجود زائرین کی بڑی تعداد اڑل واہ نہر میں گرمی سے بچنے نہانے پہنچ جاتی ہے۔