بدین کی خبریں 8/6/2015

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) گولاڑچی کے نواحی گاؤں میں 6 بچوں کی ماں اور باپ نے خودکشی کر لی، تفصیلات کے مطابق بدین کی تحصیل گولاڑچی کے نواحی گاؤں نورمحمد گھنبیر میں 6 بچوں کی ماں نجو کولہی اور بچوں کے باپ کیول کولہی نے غربت اور بے روزگاری سے تنگ آگر گلے میں پندہ ڈال کر خودکشی کرلی ذرائع کے مطابق کیول کولہی بیروزگاری کے باعث بہت پریشان تھا اور اس کے دو بچے بھی سخت بیمار تھے خودکشی سے قبل جب وہ گھر سے باہر گیا تو اپنی بیوی نجو اور اپنے بچوں کوتسلی دیکر گیا کہ آج پیسوں کو بندوبست ضرور کرکے آئے گا، نجو سے اپنے بچوں کی بھوک برداشت نا ہوئی اور اس نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی شام کو جب کیول گھر واپس آیا تو اس نے لٹکتی ہوئی بیوی کو اتارا اوروہی پھندااپنے گلے میں ڈالا اور خودکشی کرلی۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین(عمران عباس)بدین شہر کے بیشتر علاقاجات میں فراہمی آب کی قلت کے خلاف سینکڑوں شہریوں کا بدین کی میونسپل آفیس کے سامنے احتجاجی دھرنا تین گھنٹے تک ٹریفک معطل، تفصیلات کے مطابق بدین شہر سمیت مختلف علاقاجات شہباز کالونی، اتفاق کالونی، حیدر ٹاؤن، محلہ صدیق کمہار، کینٹ روڈ، سیرانی روڈ، کراچی روڈ میں فراہمی آب کی بندش کے خلاف سینکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے ٹائر نذر آتش کرکے سڑک بلاک کردی اور میونسپل انتظامیہ کے خلاف سخت نعریبازی کی گئی، دھرنے میں شریک شہریوں ریاض ساحل، میر محمد ملاح، شفیق الرحمان آرائیں، یاسر بھرگڑی، رانا وسیم احمدا ور دیگر نے کہا کہ ایک ہفتہ گذر جانے کے باوجود واٹر سپلائے کا پانی گھروں میں نہیں آرہا ہے بار بار میونسپل انتظامیہ کو اطلاع دینے کے باوجود تاحال فراہمی آب کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے، انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، رہنماؤں نے مزید کہا کہ فراہمی آب کی بندش کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کوترس گئے ہیں اور دو کلومیٹر دور سے پانی بھرنے کو مجبور ہوگئے ہیں مساجد میں وضوع کے لیئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے جس کے لیئے نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین(عمران عباس)بدین میں جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا کااعلان کردیا، ضلع بھر سے امیدوار کھڑے کیئے جائیں گے، ضلع بدین کی امیر غلام رسول احمدانی کی زیر صدارت اجتماع ارکان میں فیصلہ کیا گیا، جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیئے آج سے پورے ضلع میں انتخابی مہم چلائی جائے گی کارکنان الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے پی کے میں عوام کی طاقت بن کرابھر آئی ہے انشااللہ کے پی کے کی طرح ضلع بدین میں بھی الیکشن کی کامیابی کے لیئے انتخابی مہم موثر انداز میں چلائی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ موجود حکومت کی جانب سے بجٹ میں عوام کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا کیونکہ بجٹ میں عوام کو رلیف نہیں دیا گیا بجٹ میں صرف امیر طبقے کو نوازا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بدین میں مہنگائی کا دوبارہ نیا طوفان آگیا ہے، اس سے قبل پیٹرول کی مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے قیام و عمل اور دیگر مسائل کے حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس مہنگائی کے دور میں عوام ایک وقت کی روٹی کے لیئے پریشان ہے غریب لوگوں کو آٹے کی چکی میں پیسہ جارہے آج کے وقت میں امیر آدمی زیادہ تر امیر ترین اور غریب آدمی زیادہ غریب تر ہوتا جارہا ہے اس موقع پر سید داؤد شاھ، اللہ بچایو ھالیپوٹہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔