رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیاعوام کی مشکلات میں مزید اضافہ

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا اشیاء خوردونوش ، پھلوں،سبزیوں، گوشت ،اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ زخیرہ اندوز بھی میدان میں آگئے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ۔

ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کی آمد جس میں مالک کائنات کیطرف سے اپنے پیارے بندوں کے لئے رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں مگرافسوس کہ اس رحمتوں اور بابرکت مہینے کے آنے سے قبل ہی زخیرہ اندوز،ناجائز منافع خور،میدان میں آجاتے ہیں اور دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنا شروع کردیتے ہیںاور اشیاء خوردونوش کے نرخ بڑھا دیئے جاتے ہیں سبزیوں، پھلوں، گوشت، مرغی، مچھلی، مشروبات، کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیںاور روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء جن میں آٹا، گھی،دال،چاول،کوکنگ آئل،پتی،دودھ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔

ناجائز منافع خوراور زخیرہ اندوز دھڑلے سے عوام کو لوٹتے رہتے ہیں مگر پرائز کنٹرول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے کہیں بھی ا یکشن لیتے نہیں دکھائی دیتے غریب مزدور محنت کش جو کہ دووقت کی روٹی کے لئے بھی پریشان ہے اور مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتاہے اس کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری ونیم سرکاری محکموں میں ملازمت کرنے والے افراد بھی اپنے گھر کے بجٹ میں اضافہ ہوجانے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔