کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ پر جاری پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج فٹ بال ٹورنامنٹ میں دو کوارٹر فائنل مقابلو کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں بلوچ محمڈن ملیر نے اپنے خوبصورت کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط اعظم اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
دوران کھیل مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم اعظم اسپورٹس نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن و مزید برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں مزیبان ٹیم کورنگی بلوچ نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مضبوط حریف سالار ویلفیئر سینٹر کو 2-1سے شکست دیدی میزبان ٹیم کورنگی بلوچ کی جانب سے حفیظ نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت 2اور عمیر نے ایک گول اسکور کئے جبکہ سالار ویلفیئر سینٹر کا واحد گول آصف نے کیا ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالغفور ،عمر بلوچ اور انیس اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔