لاہور (جیوڈیسک) فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم محمد عابد کو پھانسی دے دی گئی۔ عابد نے 1998 میں تھانہ ترکھانی کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں اجتماعی زیادتی کے دو مجرموں کوتختہ دارپر لٹکا دیا گیا۔ مجرموں عابد مقصود اور ثناء اللہ نے 1997 میں 12 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ساہیوال ڈسٹرکٹ جیل میں نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ نواز نے 1995 میں معمولی جھگڑے پر زاہد کو قتل کیا تھا۔