پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی، جے یو آئی، پیپلزپارٹی، اے این پی اور ن لیگ نے شرکت سے انکار کر دیا۔
آل پارٹیز کانفرنس پشاور میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی صدارت میں ہوگی۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے تاہم اے این پی، جے یو آئی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے شمولیت سے انکار کر دیا، قومی وطن پارٹی اور حکومتی اتحادی جماعتیں اے پی سی میں شرکت کریں گی۔
آل پارٹیز کانفرنس 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایات سامنے آنے پر بلائی گئی ہے۔ کانفرنس میں اس حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گی جبکہ بلدیاتی الیکشن دوبارہ کرانے یا مخصوص حلقے کھولنے سے متعلق فیصلہ بھی کیا جائے گا۔